افغانستان 2 خودکش حملے 3 اتحادی فوجی ہلاک اقوام متحدہ
صوبہ کنڑکے ضلع اسد آبادمیں اتحادی فوج کا قافلہ گزر رہا تھاکہ 2 طالبان خودکش حملہ آوروں نے دھماکاکردیا
افغانستان میں دو خودکش حملوں میں3 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 5 سال کے دوران افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں میں حیرت انگیز طور پر 15 فیصد کمی ہوگئی، ایساف کے ترجمان کے مطابق مشرقی افغانستان میں طالبان کے دو خودکش حملوں میں تین اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی قومیت اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں، ذرائع کے مطابق اتحادی فوجی صوبہ کنڑ کے ضلع اسد آباد میں مارے گئے، مقامی پولیس چیف کے مطابق دو طالبان جنہوں نے خودکش جیکٹیں پہنی ہوئی تھی نے اتحادی فوج کے قافلے کے قریب خودکو دھماکہ سے اڑا لیا، حملے میں ایک افغان شہری بھی ماراگیا، ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق پانچ سال کے دوران افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں میں حیرت انگیز طور پر 15 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ عہدیدار جیمز روڈ ہیور نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ افغانستان میں پھچلے پانچ سال کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں میں پندرہ فیصد کمی ہوئی ہے۔