کوشش ہے چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو
ہمارے سماجی رابطوں کو سیاسی رابطے نہ سمجھا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے اس بارسینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہو۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے تمام جماعتوں سے مشاورت کیلئے کھلے ہیں، مختلف جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں جبکہ مبارکباد کے پیغام بھی آرہے ہیں، ہمارے سماجی رابطوں کو سیاسی رابطے نہ سمجھا جائے، ہم آزاد حیثیت میں رہنے کو ترجیح دیں گے، چیئرمین سینیٹ کیلیے بلوچستان کے سینیٹرزسے بات کریں گے، دیگرصوبوں کے سینیٹرز سے بھی رابطے کریں گے ، ہماری کوشش ہے کہ اس بار سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے ہو۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں کسی قسم کی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی، ہم پر سینیٹرز منتخب کرانے کیلیے پیسے لینے کا الزام لگانے والے اپنی سوچ تبدیل کریں، ہماری کوشش تھی کہ 6 سے زائد نشستیں حاصل کریں۔ اس موقع پر موجود نو منتخب سینیٹر صادق سنجرانی نے بھی کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے چیئرمین سینیٹ کا تعلق بلوچستان سے ہو۔