زیریں سندھ بجلی کا بحران جاری عوام کی نیندیں حرام
کاروبار زندگی معطل، رات کو بھی مسلسل 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی.
NEW DEHLI:
بدین شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی کا بدترین بحران جاری، کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔
بجلی سے چلنے والے کارخانوں، آٹا چکیوں سمیت دیگر کاروبار سے وابستہ ہزاروں مزدوروں اور محنت کشوں کو بیروزگاری کا سامنا۔ سرکاری اسپتالوں سمیت نجی طبی مراکز پر مریضوں کے آپریشن بھی ملتوی کردیے گئے۔ گزشتہ 20 روز سے بدین شہر سمیت دیگر علاقوں میں روزانہ 16 سے 18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، گرمی کی آمد کے ساتھ ہی رات کے وقت مسلسل 6 گھنٹے سے زائد بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی ہے۔
دوسری جانب سجاول میں گرڈ اسٹیشن عملے اور حیسکو کی مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے روزانہ 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کرکے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کیا جارہا ہے جبکہ رات کے وقت بجلی بند کرکے گرمی اور مچھروں کی یلغار میں لوگوں کی نیندیں حرام کی جارہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔