بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ بم حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 شہید
کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں ٹریفک پولیس اہلکار اور ایک نوجوان شہید۔
کوئٹہ اور اندرون صوبہ ٹارگٹ کلنگ اور دستی بم حملے کے واقعات میں 2ٹریفک پولیس ولیویز اہلکاروں اور نوجوان سمیت 3 افراد شہید اور 4زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اتوار کی صبح کوئٹہ کے علاقے علی بھائی روڈ پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک خراد مشین کی دکان میں فائرنگ کر دی جس سے دکان میں موجود 22سالہ نوجوان سجاد علی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ہے۔
ادھرکوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارمبشرشہید ہوگیا۔ خضدار سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو لوٹنے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔
تربت کے مرکزی بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے 4افراد فیض اﷲ، افضل، نوکدار اور محمدخان زخمی ہو گئے، دھماکے سے 2موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا اور قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
دریں اثنا ایف سی بلوچستان نے آپریشن کرکے ڈیرہ بگٹی میں دہشتگر دوں کے ٹھکانے سے خطرناک اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، اتوار کو ایف سی نے مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی ، پکڑے جانے والے اسلحے میں بارودی مواد، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور آر پی جی راکٹ بھی شامل ہیں۔