پی ٹی آئی ن لیگ اور پی پی میں موروثیت ہے عائشہ گلالئی
پیپلز پارٹی نے 2 غریب امیدواروں کو سینیٹر بنوایا، اس لیے اسے بطور انعام اپنا ووٹ دیا، رکن قومی اسمبلی
پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے پی ٹی آئی ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں موروثیت ہے۔
عائشہ گلالئی نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں میزبان منصورعلی خان سے گفتگومیں کہا کہ ریاستی اداروں کاجواحترام کرے گا، میری حمایت اس کے ساتھ ہوگی۔ اس وقت ایک جماعت عدلیہ اورفوج پرحملے کے علاوہ پنجاب کے لوگوں کو بغاوت کاکہہ رہی ہے، دوسری طرف پیپلز پارٹی نے 2 غریب امیدواروں کوسینیٹربنوایا،اس لئے اسے بطور انعام اپناووٹ دیا۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن ہوں،ملک میں جلسے کرکے بیداری کی لہرپیداکروں گی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ عدالت جانے کاراستہ میرے پاس تھامگرلوگ کہتے ہیں ایس ایم ایس بڑامسئلہ نہیں،میں نے چھوٹی بات کو بتنگڑ بنا دیا، میرے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں اور میرا بینک بیلنس دیکھ لیں، مجھ پرموقع پرست ہونے کاالزام لگانے والے بتائیں کیا موقع پرست چھوٹے سے گھرمیں رہتا ہے، کیا اس کے پاس چھوٹی گاڑی ہوتی ہے؟۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ مریم نوازکواس لیے کوریج ملتی ہے کیونکہ ان کے والد نے 3 ادوار میں بڑا پیسہ اکٹھا کیا ہے جبکہ میرے پاس نہیں ہے۔