فاٹا سے نومنتخب آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی ن لیگ میں شمولیت

مسلم لیگ (ن) سینیٹ چیرمین کےلیے ایک دو روز میں اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دے گی، ذرائع

مسلم لیگ (ن) ایک دو روز میں سینیٹ چیرمین کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان کر دے گی، ذرائع۔ فوٹو : پی ایم ایل (ن)

فاٹا سے نومنتخب آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

سینیٹ میں اپنا چیئرمین لانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں جور توڑ کے لیے سرگرم ہیں، اسی حوالے سے اسلام آباد میں راحیل منیر کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں راجہ ظفرالحق، مریم اورنگزیب اور مشاہد حسین سید سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سینیٹ چیئرمین کیلئے جوڑ توڑ، بلوچستان مرکز بن گیا


اجلاس میں چیئر مین سینیٹ کے لیے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی قائم کیے جانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک دو روز میں اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ن لیگ 33 اراکین کے ساتھ سینیٹ کی اکثریتی جماعت بن گئی

دوسری جانب فاٹا سے دو نومنتخب آزاد سینیٹرز شمیم آفریدی اور مرزا محمد آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں آزاد سینیٹرمرزا محمد آفریدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Load Next Story