الیکشن 2013 سیاسی پنڈتوں کے ڈیرے آباد ہوگئے

ناشتے لنچ اور ڈنر سمیت سارادن چائے اور مشروبات سے حلقے کے عوام کی تواضع.

عوام کودوبارہ بیوقوف بنانیکی کوشش، حمایت کیلیے قرآن کی قسم اٹھانا معمول بن گیا. فوٹو: فائل

الیکشن 2013کی آمد آمد کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ ختم سیا سی پنڈتوں کے ڈیرے آباد ہو گئے۔

ناشتے لنچ اور ڈنر سمیت سارا دن چائے سے تواضع کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سیاسی پنڈت حلقے کے عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے قسمیں، قرآن اْٹھا اْٹھا کر اپنی صفا ئیاںدینے میںمصروف ہیں۔ الیکشن 2013کا پہلا مرحلہ ختم اور اسکروٹنی کا عمل شروع ہو چکا ہے اس کے ساتھ ہی بڑے بڑے سیاسی پنڈتوں کے ڈیروں کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں۔ معصوم عوام کوایک مرتبہ پھر بیوقوف بنانے کی کوشش جاری ہے سارا دن ناشتے لنچ اور ڈنر کے ساتھ ساتھ چائے اور مشروبات سے حلقے کے عوام کی تواضع جاری ہے۔




سیا سی پنڈت قسمیں قرآن اْٹھا اْٹھا کر اپنی صفا ئیاںدینے میں مصروف اور ڈیروں پر پرانے گلے شکوئے دور کرنے کے لیے کوششیں مختلف ڈیروں پر آنے والے افراد صبح ناشتہ ایک ڈیرے پر لنچ دوسرے اور ڈنر تیسرے ڈیرے پر کرنے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی ایک دوسرے کے سا منے چغلیاں کر کے اپنی وفاداری کا یقین دلا نے کے ساتھ اپنے اپنے قد بڑھانے لگے ۔
Load Next Story