سواتلاپتہ افراد کے اہلخانہ کا دھرنا فورسز کی گاڑی روک لی

ٹریفک معطل،اہلخانہ کالاپتہ افرادبازیاب کرانے اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل.

ٹریفک معطل،اہلخانہ کالاپتہ افرادبازیاب کرانے اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل. فوٹو : فائل

سوات سے لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے پیاروں کی بازیابی کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

منگل کے روز لاپتہ افراد کے حوالے سے ہونیوالے مظاہرے کی قیادت جان صباء بی بی کر رہی تھیں۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ سوات آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزنے سلیم ' یاسر، قادر شاہ ' اصغر شاہ ، اسحق،محمد واحد،اسرائیل، محمد آیاز ،محمد ریاض 'مشتاق احمداور نواب علی سمیت دیگرکو حراست میں لیاجو ابھی تک لاپتہ ہیں۔




انکا کہنا تھاکہ اگر مذکورہ افراد کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے رشتہ داروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ اس موقع پر خواتین نے شیر شاہ سوری روڈ پردھرنا دیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔اس موقع پر شرکاء نے پاس سے گزرنے والی فورسزکی گاڑی کوروک لیاتاہم کسی قسم کانقصان نہیں ہوا۔
Load Next Story