سی پی این ای نے اسلام آباد راولپنڈی ریجن کی کمیٹی قائم کردی
سی پی این ریجن میں کونسل کےممبران مدیران اورصحافیوں کےدرمیان باہمی رابطہ کےفروغ اوران کےمفادات کےتحفظ کیلیےکام کرےگی.
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کی کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔
جو اس ریجن میں کونسل کے ممبران مدیران اور صحافیوں کے درمیان باہمی رابطہ کے فروغ اور ان کے مفادات کے تحفظ کیلیے کام کرے گی اور پرنٹ میڈیا کے معیارکوبہتر بنانے اور صحافت کے شعبے کو درپیش مسائل کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلیے سیمینارز، ورکشاپس، مذاکرے اور دیگر تقریبات کا انعقاد کرے گی۔
سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل کی عامرمحمود کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اعجاز الحق (روزنامہ ایکسپریس) کوکمیٹی کا چیئرمین اور سردار خان نیازی کو ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں خوشنود علی خان، اسلم خان، غلام اکبر، زاہد ملک، شیخ افتخار عادل، عارفہ نور، حنیف خالد ، ضیا شاہد، جاوید صدیق،اسد بخاری، رخسانہ صولت سلیمی، محسن جمیل بیگ، شکیل احمد ترابی، مخدوم اور طارق ورک شامل ہیں۔