ورون دھون شوٹنگ کے دوران زخمی
ورون دھون فلم ’سوئی دھاگا‘ کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہوئے
PARIS:
بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار ورون دھون شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون فلم 'سوئی دھاگا' کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہوگئے، فلم کے لئے سیڑھیوں سے گرنے کا ایک سین فلمانہ تھا جس پر ورون دھون نے اصرار کیا کہ وہ خود اس سین کو کریں گے تاہم پروڈکشن ٹیم کی جانب سے انہیں خبردار کیا گیا کہ وہ اس سین کو فلمانے میں زخمی ہوسکتے ہیں لیکن اداکار پر اعتماد تھے کہ وہ یہ کامیابی سے مکمل کرلیں گے اور ایسا ہی ہوا، سین تو انہوں نے مکمل کرلیا مگر اس دوران ان کی پیشانی اور سر پر زخم آئے۔
ڈاکٹر کے مطابق ورون اب بالکل ٹھیک ہیں اور ساتھ ہی انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا لیکن تکلیف کے باوجود ورون شوٹنگ کے لئے سیٹ پر پہنچے اور شوٹنگ جاری رکھی۔
واضح رہے کہ ہدایت کار شارت کتریہ کی فلم ''سوئی دھاگا '' میں ورون دھون کے ہمراہ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں یہ فلم 28 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔