قومی عزم سے بلوچستان میں ترقی واستحکام لایا جاسکتا ہے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف نے تربت بولیدہ روڈ کا افتتاح کیا اور جھاؤ میں کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔

آرمی چیف نے سول انتظامیہ اور فورسز کے اکٹھے کام کرنے کو سراہا، آئی ایس پی آر . فوٹو:فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلسل کوشش اور قومی عزم سے بلوچستان میں ترقی و استحکام لایا جا سکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آواران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تربت بولیدہ روڈ کا افتتاح کیا اور جھاؤ میں کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔ آرمی چیف کو سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی انہوں نے سول انتظامیہ اور فورسز کے اکٹھے کام کرنے کے عمل کو سراہا۔


آرمی چیف نے جوانوں اور مقامی عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ مسلسل کوشش اور قومی عزم سے بلوچستان میں ترقی و استحکام لایا جا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو آرمی چیف کے دورہ آواران میں ہمراہ رہے جب کہ کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔
Load Next Story