بیٹے کے ہاتھوں زخمی باپ نے دوران علاج دم توڑ دیا
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری کی پولیس کوششیں کر رہی ہے۔
SUKKUR:
پی آئی بی کالونی میں ناعاقبت اندیش بیٹے کے ہاتھوں گھریلو جھگڑے میں شدید زخمی ہونے والے باپ نے جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔
پی آئی بی کالونی کے علاقے سرسید حسین فیروز روڈ پر واقع مکان میں گھریلو جھگڑے کے دوران ناعاقبت اندیش بیٹے کے ہاتھوں شدید زخمی شخص نے جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او پی آئی بی صفدر مشوانی نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ گزشتہ ماہ 22 فروری کو پیش آیا تھا جس میں ملزم حمید عماد فہد نے اپنے بزرگ والد حاجی ملک غلام محمد کو گھریلو جھگڑکے دوران ڈنڈے کے وار سے شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
صفدر مشوانی نے بتایا کہ زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ پیر کو دوران علاج دم توڑ گیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری کی پولیس کوششیں کر رہی ہے۔