جماعت اسلامی عوام کی تائید سے ملک کی تقدیربدل دیگی منورحسن
انتخابات 18کروڑ عوام کیلیے ترقی اورخوشحالی کا پیغام ثابت ہوں گے، اجلاس سے خطاب
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسیدمنورحسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی تائید سے ملک کی تقدیر بدل دے گی۔
انتخابات پاکستان کے 18 کروڑ عوام کیلیے ترقی اور خوشحالی کا پیغام ثابت ہوں گے،عوام تبدیلی کے پیغام کو سمجھ گئے ہیں جماعت اسلامی ہی قوم کی واحد چوائس ہے۔ منگل کو ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہاکہ انتخابات ہی ملک میں تبدیلی کا ذریعہ ہیں، اگر آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوئے اور الیکشن کمیشن نے اپنے دعوے کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی بے رحمانہ جانچ پڑتال کی تواستحصالی عناصر کا صفایا ہوجائے گا۔
انھوں نے کہاکہ عوام تبدیلی کے منتظر بیٹھے ہیں مگر اس کیلیے ضرور ی ہے کہ عوام بھی اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور ووٹ دینے کے رویے پرنظر ثانی کریں اورآزمائے ہوئے سیاستدانوں کو ایک بار پھر قوم پرمسلط ہونے کا موقع دینے کے بجائے دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔ انھوں نے کہاکہ کراچی منی پاکستان ہے مگر اس شہرکومفاہمت کے نام پردہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا تھا اور اب شناختی کارڈ سے بھری بوریوں کی برآمدگی نے ٹھپہ مافیا کے عزائم کو بے نقاب کردیاہے، نگران حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ کراچی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے گا۔