پرویزمشرف کیساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیںشجاعت
جوں جوں انتخابات قریب آئیں گے سیاسی افراتفری کی حالت میں اضافہ ہو گا، سربراہ ق لیگ
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جوں جوں انتخابات قریب آئیں گے سیاسی افراتفری کی حالت میں اضافہ ہوگا۔
ملک کی سیاسی فضا ابھی اور خراب ہوگی اور سیاسی افراتفری کا عالم ہوگا۔ وائس آف امریکا سے ایک خصوصی گفتگو میں چوہدری شجاعت نے کہاکہ ووٹ نہ نظریاتی بنیادوں پرہوگانہ سیاسی بنیادوں پرنہ اجتماعی بنیادوں پر ہوگا بلکہ ذاتی بنیادوں پرووٹ ہوگا،آپ دیکھیں گے کہ اگلے مہینے کے اندرلوگ اس طرح کی قلابازیاں لگائیں گے کہ آپ تصوربھی نہیں کرسکتے،صرف الیکشن جیتنے کے لیے وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ ق لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ بالکل سرپرائز بھی ہوسکتا ہے لیکن پھربھی کھچڑی پکے گی،مجھے لگتایوں ہے کہ اس وقت کی اکثریت اوراقلیت کا معاملہ سب بکھرجائے گا۔
انھوں نے کہا کہ آزاد امیدوار بھی سامنے آجائیں گے وہ بھی ایک پارٹی بن جائے گی۔انتخابی اتحاد سے متعلق ایک سوال پرچوہدری شجاعت نے کہا کہ ان کی پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔ پرویز مشرف کے ساتھ اتحاد سے متعلق سوال پرچوہدری شجاعت کاکہنا تھا کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں۔ طالبان سے بات چیت سے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا پہلے اس بات کا تعین کیاجائے کہ کون سے طالبان سے بات چیت ہو،ان کے بقول سب کے ذاتی مفادات ہیں جب کہ اصل طالبان تو پتہ نہیں کہاں ہیں۔