زرعی ٹیکس کی مد میں 4کروڑ سے زائد رقم خزانے میں جمع

مخدوم شہاب نے سب سے زیادہ 54لاکھ 47 ہزار، بیٹے طاہر رشید نے 8لاکھ 44 ہزار دیے

مخدوم شہاب نے سب سے زیادہ 54لاکھ 47 ہزار، بیٹے طاہر رشید نے 8لاکھ 44 ہزار دیے فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی جانب سے سختی کے بعد 4کروڑ سے زائد رقم زرعی ٹیکس کی مد میں امیدواروں نے سرکاری خزانے میں جمع کرا دی۔

وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے سب سے زیادہ 54 لاکھ 47 ہزار 775 روپے، انکے بیٹے مخدوم طاہر رشید نے 8 لاکھ 44 ہزار جمع کرائے۔ جبکہ پی پی 291 سے پیپلزپارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم ارتضیٰ ہاشمی نے 14لاکھ 95 ہزار، مسلم لیگ کے سینٹر جعفر اقبال گجر کی فیملی نے 18 لاکھ 29 ہزار۔ این اے 196 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں امتیاز احمد نے 9 لاکھ 68 ہزار۔ سابق وزیر مملکت رئیس منیر نے 24 لاکھ روپے زرعی ٹیکس کی مد میں جمع کرائے۔ رحیم یار خان تحصیل میں سب سے زیادہ ایک کروڑ 45لاکھ 36 ہزار روپے جمع ہوئے۔




جن میں محمود الحسن نے 66 ہزار' امتیاز احمد نے 80 ہزار 500روپے' ارشاد احمد نے 69ہزار 620 روپے' سابق ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 196 نے 4 لاکھ 40 ہزار 250 روپے ' اسجد اقبال ایک لاکھ 53 ہزار روپے' مخدوم معین الدین نے ایک لاکھ 58 ہزار 50 روپے' مخدوم عماد الدین ہاشمی نے 9 لاکھ 38 ہزار 50 روپے' مخدوم مشرف حسین نے 2 لاکھ 85 ہزار 450 روپے' سابق تحصیل ناظم میاں اعجاز عامر نے 9 لاکھ 81 ہزار 450 روپے' چوہدری رحمت اللہ نے 5لاکھ 41 ہزار 750 روپے زرعی ٹیکس کی مد میں جمع کرائے۔ تحصیل صادق آباد میں متوقع امیدواران نے 86لاکھ' تحصیل خان پور میں 80لاکھ اور تحصیل لیاقت پور میں 83لاکھ روپے جمع ہوئے۔
Load Next Story