نامور بالی ووڈ اداکارہ شمی آنٹی 89 سال کی عمر میں چل بسیں


اداکارہ شمی آنٹی طویل عرصے سے بیمار تھیں، امیتابھ بچن، فوٹوفائل
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے شمی آنٹی کی موت کی خبر نہایت افسوسناک انداز میں دیتے ہوئے کہا بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی برس سے اپنی خدمات انجام دینے والی شمی آنٹی ہم میں نہیں رہیں۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ افسوس آہستہ آہستہ سب ہم سے دور جارہے ہیں۔
اداکارہ شمی آنٹی کا اصل نام نرگس ربادی تھا انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات فلم''جب جب پھول کھلے'' سے کی، بعد ازاں انہوں نے ''اپکار''، ''اشارہ''، ''ہاف ٹکٹ اینڈ اتفاق'' سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ شمی آنٹی نے مزاحیہ کے ساتھ سنجیدہ اداکاری بھی کی اور فلم کے ساتھ ٹی وی میں بھی خوب نام کمایا۔