سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی نظارت کی 53 گاڑیاں سپرداری کی آڑ میں افسران کے زیر استعمال

سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کا ایڈ یشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور کمشنر کراچی کو مراسلہ

سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کا ایڈ یشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور کمشنر کراچی کو مراسلہ فوٹو: فائل

لاہور:
حکومت سندھ کے افسران اور عملے نے نظارت کی 53 گاڑیاں زبردستی اپنے استعمال میں رکھ کر سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔

سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے سربراہ احمد چنائے نے ایڈ یشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ اور کمشنر کراچی کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں افسران کی جانب سے سینٹرل وہیکل پول میں گاڑیاں واپس نہ کرنے کا شکوہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپرداری کی آڑ میں 53 گاڑیاں غیر قانونی طور پر حکومت سندھ کے افسران کے حوالے کردی گئی تھیں جس پر سپریم کورٹ نے3اگست 2009 کو نظارت کی گاڑیوں کو سپر داری کے نام پر دیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ کو گاڑیاں واپس لیکر انتہائی شفاف طریقے سے بذریعہ نیلامی فروخت کا حکم دیا تھا۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے گاڑیوں کو نظارت میں جمع کرانے کے احکامات جاری کیے تھے جنھیں حکومت سندھ کے افسران نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے اور گاڑیاں واپس نہیں کی ہیں جس کے باعث حکومت سندھ کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔




 

ذرائع نے بتایا کہ جن افسران نے نظارت کی گاڑیاں غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھی ہوئی ہیں ان میں مولا بخش بھٹی پروسیکیٹو آف سندھ ٹویوٹا کرولا ستمبر2003 سے ، عبد الغنی پرائیوٹ سیکریٹری وزیر جیل خانہ جات ہنڈائی ایکسل جون 2009 سے ، ڈی ایس پی عرفان زمان ہنڈا سوک مئی 2012، وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی شبیر احمد سوزوکی مہران اپریل 2012 سے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سید محمد علی اکتوبر 2012 سے ، مختار کار ریونیو ملیر سوزوکی کلٹس جون 2009 سے، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر وسطی نے سوزوکی کلٹس مئی 2012سے، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ افسر ریونیو ٹو قاضی جان محمد نے سوزوکی لیانا ستمبر 2009سے، ڈسٹرکٹ افیسر لوکل گورنمنٹ اختر علی شیخ نے ہنڈا سوک جولائی 2010 سے ، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ون ایسٹ آغا پرویز نے ہنڈا سٹی اگست 2010 سے، سوزوکی کلٹس ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر مظہر علی شیخ نے اگست 2010 سے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ افیسر ریونیو فور نے پجیرو دسمبر2010 سے، اے ای ڈی او ریونیو ون سٹی گورنمنٹ کراچی مصطفیٰ کمال قاضی نے ٹویوٹا لینڈ کروزر اپریل 2011 سے، سابق ڈپٹی کمشنر ملیر شوکت حسین جوکھیو نے ٹویوٹا سرف مئی 2011 سے، ڈی ڈی او گلشن اقبال سی محمد علی شاہ نے ٹویوٹا لینڈ کروزر جون 2011 سے، آفس سپرٹنڈنٹ ڈی سی ملیر شکیل احمد رانا نے ٹویوٹا کرولا اپریل 2012 سے، اے ڈی سی ٹو ڈسٹرکٹ سینٹرل فرحان غنی نے ٹویوٹا کرولا فروری 2012سے ، پرسنل اسسٹنٹ ایس جی اے اینڈ سی ڈی سروسز کراچی محمد صدیق نے اگست 2012 سے، ڈپٹی کمشنر شرقی کراچی سمیع الدین صدیقی نے ٹویوٹا کرولا جولائی 2012 سے، ایڈیشنل کمشنر کراچی ڈویژن کامران شمشاد نے ٹویوٹا سرف جولائی2012 سے ، سینیئر اکائونٹنٹ ضلع وسطی آفاق حسین نے ٹویوٹا کرولا جولائی 2012 سے، ڈپٹی ناظر سینٹر ل وہیکل پول کراچی اقتدار حسین نے سوزوکی آلٹو جون 2012 سے، ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہہ نے ڈائی ہاٹسو کورے مئی 2012 سے، اسسٹنٹ کمشنر کراچی ٹو روبینہ شاہین آصف نے ٹویوٹا کرولا فروری 2012 سے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کراچی شرقی عارف کلوڑ نے ٹویوٹا کرولا فروری 2012 سے،سوزوکی کلٹس جنوری 2013سے اورٹویوٹا لینڈ کروزر فروری 2013 سے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ علی شیر میرانی نے سوزوکی بلینو جنوری 2012 سے ،ایڈیشنل کمشنر ون جنوبی ایس ایم افضال زیدی نے سوزوکی آلٹو جنوری 2012 سے، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈی ایسٹ افس نذیر حسین شیخ نے سوزوکی پوٹوہار اگست 2012 سے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شرقی کراچی آغا پرویز نے سوزوکی آلٹو اگست 2012 سے ، ڈائریکٹر اے ڈی ایم این اینڈ فنانس سالک نکرچ نے سوزوکی خیبر اگست 2012 سے، جونیئر کلرک ڈی سی ایسٹ سید طیب الحسن نقوی نے سوزوکی ہائی روف ستمبر 2012، ایس آئی سرفراز لائن آفیسر اے سی ایل سی ایسٹ آفیسرنے ڈائی ہاٹسو کورے ستمبر 2012، ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے ٹویوٹا لینڈ کروزر اکتوبر 2012 سے ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے ٹویوٹا کرولا نومبر 2012سے، خاتون اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے ہنڈا سوک نومبر 2012سے، پرسنل سیکریٹری ٹو ڈی سی ایسٹ ضیاء حسین نے ہنڈا سوک دسمبر 2012 سے، سوزوکی کلٹس اکتوبر 2012 سے، شیراڈ فروری 2013 سے ، ڈائی ہاٹسوکورے فروری 2013 سے، ممبر جوڈیشل ریونیو بورڈ حیدرآباد عاصم لاشاری نے ہنڈا سٹی دسمبر 2012 سے ، جونیئر کلرک سرفراز حسین نے سوزوکی مہران مئی 2012 سے، ڈی او لوکل گورنمنٹ اختر علی شیخ نے ہنڈا سوک ستمبر 2010 سے ، اسسٹنٹ کمشنر یونس ڈاہری نے سوزوکی کلٹس نومبر 2012 سے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ملیرمحمد علی شاہ سوزوکی لیانا جولائی 2012 سے ، محمد نسیم جونیئر کلرک اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ سوزوکی آلٹو جنوری 2013 سے ، ڈاکٹر نصرت سیکریٹری پولیو ویکسینیشن ایسٹ منی پجیرو جنوری 2013 سے ، ڈی سی ایسٹ آفس سوزوکی کلٹس فروری 2013 سے سپرداری کے نام سے حاصل کر رکھیں ہیں ۔
Load Next Story