بلوچستان میں 13روز گزرنے کے بعد بھی نگران کابینہ تشکیل نہ دی جاسکی
سابق حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کو سیاسی دباؤ کاسامنا ہے.
بلوچستان میں نگراں وزیراعلی کے انتخاب کے 13 روز گزرنے کے بعد بھی نگران کابینہ تشکیل نہیں دی جاسکی۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کی جانب سے نگران کابینہ کی تشکیل کے لئے مختلف جماعتوں کےساتھ مشاورت کاسلسلہ جاری ہے، نگران کابینہ میں سفارشی لوگوں کو شامل کرنے کے لئے سابق حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کو سیاسی دباؤ کاسامنا ہے اور بعض نام بھی تجویز کرلیے گئے ہیں جن کا تعلق بلوچستان کے سابق مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں سے ہے تاہم تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ۔