وزارت سمندر پارپاکستانی اور تمام ذیلی ادارے خود کفیل
بجٹ میں حکومت سے کوئی گرانٹ نہیں لی جاتی
وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل ترقی کا ایک بھی ترقیاتی منصوبہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل نہیں۔
وزارت سمندرپار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران بھی سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں سے فنڈز کی فراہمی کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بھجوایاگیا تھا۔
حکام کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے وزارت، اس کے مختلف ذیلی اداروں اور تنظمیوں کی جانب سے کوئی بجٹ تجاویز تیارنہیں کی گئی ہیں اور آئندہ مالی سال میں اس کا پی ایس ڈی پی میں کوئی منصوبہ شامل نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزارت کے تمام تر ادارے خودکفیل ہیں اور اپنے اخراجات اپنے وسائل سے پورے کرتے ہیں اس لیے بجٹ میں حکومت سے کوئی گرانٹ نہیں لی جاتی۔