آئل ٹینکر سے 40 ہزار لیٹر ڈیزل غائب کرکے انشورنس کلیم کرنیکا انکشاف

کمپنی کے مینیجر، سپر وائزر کی ملی بھگت سے ٹینکر ڈرائیوروں نے ڈیزل غائب کیا ہے

مینیجر نے ڈرائیوروں پر شک ظاہر کیا، فوٹو فائل

آئل ٹینکر سے لاکھوں مالیت کا 40 ہزار لیٹرڈیزل غائب کرکے انشورنس کلیم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 40 ہزار لیٹر ڈیزل حیدرآباد پہنچانا تھا کمپنی کے مینیجر اور سپروائزر کی ملی بھگت سے ڈرائیوروں نے غائب کردیا، تھانہ زمان ٹاؤن پولیس بھی ملزمان سے مل گئی معمولی دفعات میں ایف آئی درج کرنے کے باعث ڈرائیوروں کو ضمانت مل گئی 40 ہزار لیٹر ڈیزل غائب ہونے کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا، وکیل سرکار نے معاملے کو جعلسازی کے ذریعے انشورنس کمپنی سے کلیم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے 40 ہزار لیٹر ڈیزل غائب کرنے کے الزام میں گرفتار آئل ٹینکر کے 2 ڈرائیوروں جنید شاہ اور عارف شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایجیلیٹی ٹرائی اسٹار کمپنی کے مینیجر زوہیب نے ملزمان پر ڈیزل غائب کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے اس موقع پر ڈرائیور کے وکیل نے درخواست ضمانت کی درخواست دائر کی کہ اور کہا کہ کمپنی کے مینیجر نے ڈرائیوروں پر شک ظاہر کیا ہے الزام یا نامزد نہیں کیا۔


عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے فی کس20 ہزار روپے کی ضمانت پر دونوں ڈرائیوروں کو رہا کر دیا اس موقع پر سرکار وکیل نے انکشاف کیا کہ معاملہ انشورنس کمپنی سے جعلسازی کے ذریعے کلیم کرنے کا ہے ملزمان نے 40 ہزار لیٹر ڈیزل حیدر آباد پہنچانا تھا کمپنی کے مینیجر اور سپروائزر کی ملی بھگت سے ڈرائیوروں نے غائب کردیا تھانہ زمان ٹاؤن پولیس بھی ملزمان سے مل گئی معمولی دفعات میں ایف آئی درج کی گئی ہے پولیس نے آئل ٹینکر برآمد کرلیا ہے لیکن لاکھوں مالیت کا ڈیزل برآمد نہیں ہوا ڈیزل کہاں گیا کمپنی کی جانب سے مال انشورڈ تھا کلیم کرنے کے لیے کاغذی کاروائی مکمل کرنے کیلیے حربے استعمال کیے گئے ہیں۔

پولیس افسر بھی مل گیا ہے 40 ہزار لیٹر ڈیزل حیدرآباد پہنچانا تھا ڈرائیور نے پورٹ قاسم سے ڈیزل لیا حیدرآباد جانے کی بجائے کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب واقع داتا پمپ پر کھڑا کر کے ڈیزل غائب کرنے کا ڈھونگ رچایا ہے اس معاملے میں کمپنی کے مینیجر سپروائزر اور ڈرائیوروں کی ملی بھگت شامل ہے43 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا ڈیزل غائب کیا گیا ہے مدعی زوہیب نے اصل حقائق سے پردہ پوشی کی ہے ملزمان کو رہا نہ کیا جائے عدالت نے تحقیقات مکمل کرکے مقدمے کا چالان طلب کرلیا استغاثہ کے مطابق تھانہ زمان ٹاؤن میں مدعی ایجیلیٹی ٹرائی اسٹار پاکستان کمپنی کے مینیجر زوہیب نے ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا کہ پورٹ قاسم سے آئل ٹینکر جے کیو 0080 میں 40 ہزار لیٹر ڈیزل لوڈ کیا گیا تھا۔

جسے ڈرائیور عارف شاہ نے حیدر آباد پہنچانا تھا لیکن اس نے حیدر آباد جانے کی بجائے کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب واقع داتا ٹوٹل پٹرول پمپ کے قریب کھڑا کرکے دوسرے ڈرائیور جنید شاہ کو اطلاع دی ڈرائیور جنید شاہ نے اپنے سپروائزر جاوید کو اطلاع دی کہ آئل ٹینکر خالی ہے اس معاملے کو اسسٹنٹ مینیجر واجد انصاری کو بھی مطلع کیا گیا پولیس نے دونوں ڈرائیوروں عارف شاہ اور جنید شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا کمپنی نے آئل ٹینکر بھی عدالت سے حاصل کرلیا اور ڈرائیور بھی رہا ہوگئے لیکن ڈیزل کہاں گیا اس کا معمہ حل نہ ہو سکا۔
Load Next Story