عرفان خان خطرناک بیماری میں مبتلا

عرفان خان کو برین ٹیومر کا مرض تشخیص ہوا ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

میں نے کبھی ہارنا نہیں سیکھا اور میں ہمیشہ لڑاہوں اور آگے بھی لڑٹا رہوں گا، عرفان خنا؛ فوٹوفائل

بھارتی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عرفان خان کو برین ٹیومر کا مرض تشخیص ہوا ہے البتہ خود عرفان خان نے بیماری بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ عرفان خان کوبرین ٹیومر(دماغ کا کینسر) تشخیص ہوا ہے اور انہیں ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل کردیا گیا ہےجہاں ان کا علاج جاری ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عرفان خان برین ٹیومر کی ایک قسم گلی بوب لاسٹما ملٹی فورم (جی بی ایم) گریڈ فور میں مبتلا ہیں جس میں مریض کی موت واقع ہوجاتی ہے۔




دوسری جانب بھارتی تجزیہ نگار کومل نہتا نے ٹویٹ کرتے ہوئے عرفان خان کی برین ٹیومر سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ''یہ بات صحیح ہے کہ عرفان خان کی صحت اس وقت ٹھیک نہیں ہے لیکن ان کی بیماری سے متعلق چلنے والی تمام خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور ان کی اسپتال میں داخل ہونے کی خبر بھی غلط ہے ، ان تمام خبروں میں صرف یہی ایک سچ ہے کہ وہ اس وقت دلی میں ہیں۔



عرفان خان نے دوروز قبل ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 15 روز سے اپنی زندگی میں بے یقینی محسوس کررہے ہیں اور انہیں ایک خطرناک بیماری نے گھیرلیا ہے تاہم زندگی میں کبھی ہارنا نہیں سیکھا، ہمیشہ لڑتا رہا ہوں اور آگے بھی لڑتا رہوں گا اور اس جنگ میں گھر والے اور دوست میرے ساتھ ہیں جب کہ حتمی رپورٹس آنے پر میں جلد ہی آپ تمام لوگوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کروں گا۔
Load Next Story