پنجاب میں نوزائیدہ بچوں کے دودھ کے 60 ہزار ڈبے تلف

تلف کئے گئے دودھ کے ڈبے صارفین کو دھوکہ دینے والے دعوے کرکے بیچے جارہے تھے

انفینٹ فارمولا کے ناقص معیار کی وجہ سے بچوں میں غذائی اجزاء کی کمی واقع ہو رہی ہے، ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی فوٹو: فائل

LONDON:
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوزائیدہ اورکم عمربچوں کے لئے قواعد کی خلاف ورزی اورصارفین کو دھوکہ دینے والے دعوؤں کے ساتھ انفینٹ فارمولا ملک تیارکرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ سے انفینٹ فارمولا ملک کے 60 ہزار ڈبے قبضے میں لے لئے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طورپر 3 ہزار870 میڈیکل اسٹورچیک کئے گئے، مختلف برانڈزکی ایک ہی قسم کی پراڈکٹ کے 41 ہزارجبکہ دوسری قسم کے 19 ہزارڈبے قبضے میں لئے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق بچوں کی خوراک میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ کارروائیاں پنجاب فوڈ اتھارٹی انفینٹ فارمولا ریگولیشن کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئیں ہیں، انفینٹ فارمولا میں امپورٹ اور مارکیٹنگ ریگولیشن کی خلاف ورزیاں کی جا رہی تھیں۔ چین سے درآمد شدہ پراڈکٹس کو فرانسیسی اور جرمن کہہ کر فروخت کیا جا رہا تھا، پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ڈبوں میں سوراخ کر کے ناقابل استعمال بنادیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: خشک دودھ پر عائد درآمدی ڈیوٹی 60 فیصد کرنے کی تجویز

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کی وجہ سے مائیں اپنے دودھ کی بجائے انفینٹ فارمولا کو ترجیح دیتی ہیں، انفینٹ فارمولا کے ناقص معیار کی وجہ سے بچوں میں غذائی اجزاء کی کمی واقع ہو رہی ہے، ایک سال تک کے بچوں کے انفینٹ فارمولا کی مارکیٹینگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، ایک سال سے زائد عمر کے بچوں کے لئے بھی صرف بہترین معیار کے انفینٹ فارمولا کی محدود رسائی کی اجازت ہے۔
Load Next Story