شہباز شریف اور چوہدری نثارعلی خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات
شہباز شریف کو اسلامی تعلیمات کا علم نہیں،چوہدری نثار کے دیگر اہل خانہ امریکا میں مقیم ہیں، اعتراضات
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کردیا گیا ہے۔
شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر حلقہ پی پی ایک سو اکسٹھ اور ایک سو انسٹھ سےاعتراضات کئے گئےگئے۔پی پی ایک سو اکسٹھ سے شہباز شریف کے مدمقابل رانا سجاد افضل نے اعتراض کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی میں اپنا پیشہ سیاست درج کیا ہے جو غلط ہے۔
رانا سجاد افضل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اسلامی تعلیمات کا علم نہیں، حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر تمام انبیاء نے داڑھی رکھی، شہباز شریف نے داڑھی نہ رکھ کر آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کی خلاف ورزی کی ہے، شہباز شریف پر ایک اور اعتراض اٹھا یا گیا ہے کہ انہوں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، ریٹرننگ آفیسر نے دونوں اعتراضات کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے شہباز شریف سے 5 اپریل تک تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے کاغزات نامزدگی کے خلاف الیکشن کمیشن میں اعتراض کردیا گیا ہے۔
شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی پاکستانی شہری نہیں،چوہدری نثار اکیلے ہی پاکستان میں رہتے ہیں اور ان کے دیگر اہل خانہ امریکا میں مقیم ہیں۔ اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی نامنظور کئے جائیں۔