جعلی ڈگری کیس 24 سابق ارکان اسمبلی 5 اپریل کو الیکشن کمیشن میں طلب

سابق ارکان اسمبلی کی طلبی کے نوٹس سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جاری کئےگئے ہیں، الیکشن کمیشن

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگریوں والے ارکان اسمبلی کا معاملہ جلد از جلد جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نےجعلی ڈگریوں کے ذریعے انتخابات لڑنے والے 24 سابق ارکان اسمبلی کو 5 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔


الیکشن کمیشن نے جن سابق اراکین اسمبلی کو طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں ان میں سابق وفاقی وزیر عمر گورگیج، شمائلہ رانا، ثمینہ خاور حیات، وسیم افضل گوندل ، سیمل کامران، سینیٹر گل محمد لاٹ، نوابزادہ طارق مگسی، سید امیر علی شاہ، غلام سرور سیال، ڈاکٹر اسرار حسین، مکیش کمار چاؤلہ، پتمبر سہوانی، شجاعت احمد ، نادر علی مگسی اور ریحانہ یحییٰ بلوچ بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 24 افراد کو جاری کئے گئے نوٹس اور ان کی طلبی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کی گئی ہے تاکہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ جلد از جلد نمٹایا جاسکے۔
Load Next Story