کراچی ایم کیوایم ن لیگ تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

ایم کیوایم، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے پرمسترد کئے گئے

ایم کیوایم، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے پرمسترد کئے گئے فوٹو فائل

ریٹرننگ افسران نے ایم کیوایم، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں۔


سٹی کورٹ کراچی میں ریٹرننگ افسروں کے دفاترمیں کاغذات کی جانچ پڑتال کے موقع پرمتعلقہ حکام نے پی ایس 126 سے تحریک انصاف کے حبیب اللہ خان، پی ایس 98 سے ا یم کیوایم کے امیدوار شبیر احمد اورپی ایس 99 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راحت حسین کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے پرمسترد کردیئے گئے ، اسی طرح پی ایس 126 سے آزاد امیدوار محمد رفیق اور پی ایس 98 سے فلاح پارٹی کے امیدوار محمد شاکرکے بھی کاغذات نامزدگی منظورنہیں کئے گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story