98 سابق ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایچ ای سی کا پنجاب یونیورسٹی کو خط

98 افراد کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرکے 4اپریل تک رپورٹ دی جائے، ایچ ای سی کی پنجاب یونیورسٹی کو ہدایت

سپریم کورٹ نے189 سابق ارکان اسمبلی کو اپنی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے 5 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے. فوٹو: فائل

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 98 سابق ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے پنجاب یونیورسٹی کو خط لکھ دیا۔




ایکسرپیس نیوز کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ڈگریوں کی تصدیق کے لئے لکھے گئے خط میں جاوید ہاشمی ، بلال یاسین ، ثمینہ گھرکی ،چوہدری نثارعلی خان، سینیٹر کامران مائیکل، محمد اقبال چنڑ، ثنااللہ مستی خیل، شیخ علاؤالدین، حنیف عباسی، اسلم مڈھیانہ، ڈاکٹر سعید الہیٰ اور قاسم ضیا کے نام شامل ہیں۔


خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ 98 افراد کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کر کے 4اپریل تک رپورٹ دی جائے تاکہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ نمٹایا جاسکے۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والے 189 سابق ارکان پارلیمنٹ کو 5 اپریل تک کی مہلت دی ہے اور 8 اپریل تک ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والوں کے خلاف فیصلہ دیا جائے گا۔


Load Next Story