آصف زرداری نے رضاربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی مخالفت کردی

امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے،آصف علی زرداری

امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے،آصف علی زرداری- فوٹو: اسکرین گریپ

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رضاربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی مخالفت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیرمین کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری سے جب سوال کیا گیا کہ نوازشریف نے میاں رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دی ہے جس پر آصف زرداری نے مختصراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےلیے مولانا فضل الرحمان نے کچھ وقت مانگا ہے اور وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے آگاہ کریں گے تاہم امید ہے مولانا فضل الرحمان ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے۔

امید ہے فضل الرحمان ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے،آصف زرداری


اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے کچھ تجاویز پیپلزپارٹی اور کچھ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئی ہیں ، ہم ان تجاویز کا جائزہ لیں گے اور اس سلسلے میں پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرکے مشاورت کریں گے اور اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین سینیٹ کے لیے میاں رضا ربانی اور وائس چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا تھا۔

نواز شریف سے فضل الرحمان، محمود اچکزئی، حاصل بزنجو کی ملاقات


اس سے قبل اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے مشترکہ ملاقات کی، جس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شامل تھے۔

نوازشریف نے چیئرمین سینیٹ کیلیے رضاربانی کی حمایت کردی


دوسری جانب اسلام آباد میں صحافیوں سے مختصر بات چیت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ رضاربانی اچھے چیئرمین سینیٹ رہے ہیں اور ہم ان کی حمایت کرنے کو تیار ہیں لیکن رضا ربانی کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو اپنا امیدوار لائیں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان، حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی سے بھی رضاربانی کی حمایت کیلئے بات کی ہے۔

چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کیلیے پی ٹی آئی اورپی پی پی میں معاملات طے پاگئے


ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد امیدوار سلیم مانڈوی والا کی حمایت کردی جب کہ پیپلزپارٹی نے بھی بلوچستان سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے سینیٹر انوارالحق کی بطور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی حمایت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

Load Next Story