گوجرانوالہ مسیحی برادری کے احتجاج کے دوران دو گروپوں میں تصادم 5افراد زخمی

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ اور شیلنگ کی جس پرمظاہرین مزید مشتعل ہوگئے

مسیحی رہنماؤں کی اپیل پر ہنگامہ آرائی بند ہونے کے باوجود اب بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

فرانسس کالونی میں مسیحی برادری کے احتجاج کے دوران دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق کچھ روز قبل مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے دوران شرپسندعناصر نے ان کے گھروں اور دکانوں پر حملے کئے اور لاؤڈ اسپیکر پر اشتعال انگیز اعلانات بھی کئے جس پر مسیحی برادری نے آج احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔


پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ اور شیلنگ کی جس پرمظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے گاڑیوں پرپتھراؤ شروع کردیا، پولیس کی جانب سے مقامی مسیحی رہنما اور پادری صابر گل کو مشتعل افراد کے پاس بھیجا گیا اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کا سلسلہ بند کردیا تاہم علاقے میں اب بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Load Next Story