چیمپیئنز ٹرافی سے قبل وسیم اکرم قومی ٹیم کے بولرز کی کوچنگ کریں گے
پی سی بی چیمپئنزٹرافی سےقبل کراچی میں فاسٹ بولرز کی کوچنگ کے لئےکیمپ لگائے گا جس کیلئے وسیم اکرم کی خدمات حاصل کی گئیں
چیمپئنز ٹرافی سے قبل سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم پاکستانی بولرز کو بولنگ کے گر سکھائیں گے اور اس سلسلے میں پی سی بی اوروسیم اکرم کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی میں فاسٹ بولرز کی کوچنگ کے لئے کیمپ لگائے گا جس کے لئے وسیم اکرم کو بولرز کی کوچنگ کے لئے چنا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں پی سی بی حکام نے وسیم اکرم سے بات چیت بھی مکمل کرلی ہے۔
واضح رہے وسیم اکرم ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 906 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں، وسیم اکرم آج کل انڈین پریمئیر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔