کراچی معروف نوحہ خواں سبط جعفر کے قتل میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار پولیس


سید سبط جعفر کو گزشتہ ماہ لیاقت آباد میں قتل کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکرجھنگوی کے مقامی امیرسمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، حراست میں لئے گئے ملزمان کے قبضے سے 10 کلو دھماکا خیز مواد اور دیگر اسلحے کے علاوہ ایک ٹوپی بھی برآمد ہوئی ہے جس میں خفیہ کیمرہ نصب ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے ہدف کی ریکی کرتے تھے۔
فیاض خان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کاتعلق نعیم بخاری گروپ سےہے۔ دونوں دہشت گرد سبط جعفر سمیت اہل تشیع ڈاکٹرز اورپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔