سینٹ ہارس ٹریڈنگ پی ٹی آئی ارکان کا پارٹی قیادت سے انکوائری کا مطالبہ

پارٹی جامع انداز میں انکوائری کررہی ہے تاکہ کسی بے گناہ کو سزا نہ ملے، اسپیکر اسد قیصر

پارٹی جامع انداز میں انکوائری کررہی ہے تاکہ کسی بے گناہ کو سزا نہ ملے،اسپیکر اسد قیصر۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
پی ٹی آئی ارکان نے سینٹ انتخابات میں اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے بارے میں پارٹی کی قیادت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔


تحریک انصاف کے اراکین نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت اس ضمن میں جامع انداز میں تحقیقات کرتے ہوئے اصل حقائق اور ان ارکان کے نام سامنے لائے جنہوں نے ووٹوں کی خریدوفروخت کی تاکہ اصل ارکان کے نام سامنے آسکیں اور ساتھ ہی یہ سلسلہ بھی ختم ہو کیوں کہ اس طریقے سے پی ٹی آئی ارکان کی مسلسل توہین اورکردار کشی ہورہی ہے۔

ارکان کی جانب سے کیے گئے مذکورہ مطالبے کے بارے میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی جامع انداز میں انکوائری کررہی ہے تاکہ کسی بے گناہ کو سزا نہ ملے اور جو اس معاملے میں ملوث ہیں انھیں سزا بھی دی جائے گی تاہم وہ ارکان جو اس خریدوفروخت میں ملوث نہیں ہیں ان کی کردارکشی پر ہم بھی خفا ہیں البتہ چند دنوں کے اندر صورت حال واضح ہوجائے گی۔
Load Next Story