عمران خان نے ہر بار ہیلی کاپٹر کا بل ادا کیا کے پی کے حکومت کا نیب کو جواب
جواب میں گزشتہ 10 سال كا متعلقہ ریكارڈ اور ہیلی کاپٹر میں سفر كرنے والی شخصیات كی تفصیلات فراہم كی گئی ہیں۔
RAWALPINDI:
خیبر پختون خوا حکومت نے سركاری ہیلی كاپٹر كے مبینہ غیر قانونی استعمال پر نیب انكوائری میں تحریری جواب جمع كرا دیا جس میں 10 سال كا متعلقہ ریكارڈ اور ہیلی کاپٹر میں سفر كرنے والی شخصیات كی تفصیلات فراہم كی گئی ہیں۔
نیب ذرائع كے مطابق سركاری ہیلی كاپٹر كے استعمال كے معاملے میں خیبر پختونخوا حكومت نے اپنا جواب نیب میں جمع كراتے ہوئے متعلقہ ریكارڈ اور سفر كرنے والی شخصیات كی معلومات بھی فراہم كردی ہیں۔ جواب میں خیبر پختون خوا حكومت نے موقف اختیار كیا ہے كہ عمران خان نے بل ادا كر كے ہیلی كاپٹر استعمال كیا۔
خیبر پختونخوا حكومت نے نیب كو جواب كے ساتھ سركاری ہیلی كاپٹر كے 2008ء سے اب تک كے استعمال كا ریكارڈ، قواعد و ضوابط اور خریداری كے معاہدے كی تفصیلات بھی فراہم كی ہیں۔
جواب میں صوبائی حكومت كا كہنا ہے كہ سابق حكومت نے موجودہ حكومت سے كہیں زیادہ سركاری ہیلی كاپٹر كا استعمال كیا جبكہ چیئرمین تحریک انصاف نے جتنی مرتبہ بھی ہیلی كاپٹر میں سفر كیا اس كا باقاعدہ بل ادا كیا۔