اسکروٹنی کے دوران 5 امیدواروں کے کاغذات مسترد
4 امیدواروں نے صوبائی اسمبلی کے ایک ہی حلقے سے کاغذات جمع کرائے تھے.
سٹی کورٹ میں امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی میں آج تیسرے دن پانچ امیدواروں کے کاغذات کو مسترد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد الیاس گبول، تحریک انصاف کے حبیب اللہ ، نیشنل پیپلز پارٹی کے لال خان شیر اور آزاد امیدوار محمد رفیق کے کاغذات نامزدگی مستر کردیے گئے، 4 امیدواروں نے پی ایس 126سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
محمد الیاس گبول پر کے ایس سی سی کے 8 ہزار روپے واجب الادا تھے جبکہ آزاد امیدوار محمد رفیق نے بھی کے ای ایس سی کا 5 ہزار کا بل ادا نہیں کیا تھا،تحریک انصاف کے حبیب اللہ کو اثاثہ جات کی تفصیل مکمل نہ ہونے پر جبکہ نیشنل پیپلز پارٹی کے لال خان شیر اور پیپلز پارٹی کے نصر اللہ مدنی کے کاغذات نامزدگی تجویزو تائید کنندگان کے گھر کے ایڈریس متعلقہ انتخابی حلقے میں نہ ہونے کے باعث مسترد کیے گئے۔