چھان بین کا تیسرا روز کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
وسیم اختر، رؤف صدیقی ،نصر اللہ شجیع، عصمت انور،مظفر شجرہ، حلیم عادل و دیگر شامل
ISLAMABAD:
آئندہ الیکشن کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کی چھان بین کے تیسرے روز سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں ریٹرننگ افسران نے قومی وصوبائی اسمبلی کے کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی چھان بین کے بعد منظور کرلیے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے وسیم اختر، رانا صفدر، فیصل سبزواری، مرزا آفاق، عامر معین، ایوب شیخ، رئوف صدیقی، اشفاق منگی، نشاط قادری ودیگرامیدواروں کے کوائف ودستاویزات بدھ کو اسکروٹنی کے بعد منظور کرلیے۔
سٹی کورٹ میں چھان بین کے دوران جماعت اسلامی کے امیدوار محمد حسین محنتی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ، نصر اللہ شجیع، اور لئیق احمد کے کاغذات نامزدگی بھی درست پائے گئے، آزاد امیدوار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عصمت انور محسود کے کاغذات نامزدگی بھی منظور قرار پائے، ملیر کورٹ میں ریٹرننگ افسران نے پیپلزپارٹی کے مظفر شجرہ، مسلم لیگ(ق) کے علیم عادل شیخ اور حلیم عادل شیخ ، آزاد امیدوار عمرجت اور دیگر کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔