مکیش چاؤلہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا امکان
ایچ ای سی ڈگری جعلی قرار دے چکی ،تمام کوائف درست ہیں، مکیش چاؤلہ
ISLAMABAD:
صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو صوبائی اسمبلی کیلیے اقلیتی نشستوں پر جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی کی چھان بین کی جائیگی۔
پیپلزپارٹی کی ترجیحی لسٹ میں شامل سابق وزیر مکیش کمار چاؤلہ کی تعلیمی اسناد کو ہائرایجوکیشن کمیشن جعلی قرار دے چکا جسے الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر بھی 54 جعلی ڈگری ہولڈرز کے ساتھ آویزاں کردیا ہے، ذرائع کے مطابق آرٹیکل 62,63کے تحت مکیش کمار چاؤلہ کے کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے کا امکان ہے۔
تاہم مکیش چاؤلہ کا موقف ہے کہ ان کے تعلیمی سرٹیفکیٹ اصلی ہیں جسے الیکشن کمیشن سندھ ہائی کورٹ بھی درست قرار دے چکا ہے، انھوں نے کہاکہ وہ اپنے تمام دستاویزات کے ساتھ جمعرات کو ریٹرننگ افسر کے دفتر میں پیش ہونگے اور جو دستاویزات بھی مانگی جائیں گی وہ پیش کرینگے، انھوں نے کہاکہ ان کے تمام کوائف ودستاویزات درست ہیں اور کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا کوئی جواز نہیں۔