دہشت گرد ملک کوغیرمستحکم کرنے پرتلے ہیںالطاف حسین

شہرمیں دہشتگردوں کی موجودگی سے کئی سال پہلے آگاہ کیاتھا،کورنگی دھماکے کی مذمت

شہرمیں دہشتگردوں کی موجودگی سے کئی سال پہلے آگاہ کیاتھا،کورنگی دھماکے کی مذمت، الطاف حسین فوٹو: فائل

لاہور:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرزکی موبائل پربم حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردہشت گردی کے واقعے میں رینجرزکے اہلکاروں کے شہیدوزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیا۔

اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی طرح کراچی میں بھی کالعدم تنظیموں کے دہشت گردپولیس اورسیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیںاورتسلسل کے ساتھ دہشتگردی کی کارروائیاں کررہے ہیںاورملک کوغیرمستحکم کرنے پر تلے ہوئے ہیں،میں کافی عرصہ سے آگاہ کرتارہاکہ کراچی کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کاگڑھ بنتاجا رہاہے جوعام شہریوں ہی کونہیں بلکہ پولیس،رینجرز،سی آئی ڈی اوردیگراداروںکے اہلکاروں تک کونشانہ بنارہے ہیں۔




لہٰذا ہرعلاقہ میں ویجیلنس کمیٹیاں بنائی جائیں لیکن افسوس کہ میری باتوں پرتوجہ نہیں دی گئی، اب بھی وقت ہے کہ ہرعلاقے میں تمام ہی مکاتب فکرکے لوگوں پر مشتمل گلی گلی ویجلنس کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز،پولیس اوردیگرسیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف جس ہمت اوربہادری سے کارروائیاں کررہی ہیں اس پرہم پولیس،رینجرزاورسیکیورٹی فورسزکے افسروں اورجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و پر رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کر تے ہوئے الطاف حسین نے کہ ملک کے چپے چپے میں ایم کیوایم کے انقلابی پیغام کاپھیلنااورغریب ومتوسط طبقے کے عوام کاایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہوناہماری کامیابی ہے

Recommended Stories

Load Next Story