پیٹرول بھرنے کی مشینیں زمین کے بجائے چھت میں نصب

سیؤل میں ایک پیٹرول پمپ کھولا گیا ہے جہاں پیٹرول بھرنے والی مشینیں فرش کے بجائے چھت میں نصب ہیں۔

سیؤل میں ایک پیٹرول پمپ کھولا گیا ہے جہاں پیٹرول بھرنے والی مشینیں فرش کے بجائے چھت میں نصب ہیں۔ فوٹو : فائل

MILAN:
گاڑی میں پیٹرول یا سی این جی بھروانے کے لیے پیٹرول پمپ پر جائیں تو یہ بات دھیان میں رہنی چاہیے کہ پیٹرول کی ٹنکی کا دہانہ کس طرف ہے۔


بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ لمبی قطار میں کئی گھنٹے گزارنے کے بعد جب نمبر آتا ہے تو پیٹرول پمپ کا ملازم کہتا ہے کہ آپ کی گاڑی کی ٹنکی کا دہانہ دوسری جانب ہے، نوزل وہاں تک نہیں پہنچے گی لہٰذا گاڑی کو دوسری مشین پر لے جائیں۔ خاص طور سے بڑی گاڑی ہونے کی صورت میں یہ مشکل پیش آسکتی ہے۔ اس وقت ڈرائیور کے پاس دو ہی آپشن بچتے ہیں: دوسرے پیٹرول پمپ کا رخ کرلے یا پھر گاڑی گھما کر مطلوبہ مشین کی طرف جانے والی گاڑیوں کی قطار کے آخر میں شامل ہوجائے۔

ڈرائیوروں کی اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ایک پیٹرول پمپ کھولا گیا ہے جہاں پیٹرول بھرنے والی مشینیں فرش کے بجائے چھت میں نصب ہیں اور ان سے منسلک نوزل ہوا میں جُھولتے رہتے ہیں۔ ڈرائیور ان کے نیچے آکر گاڑی کھڑی کرتے ہیں اور نوزل کھینچ کر بآسانی ٹنکی میں پیٹرول یا گیس بھرلیتے ہیں۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ٹنکی کا دہانہ کس طرف ہے۔ یوں جگہ کی بچت بھی ہوتی ہے اور ڈرائیوروں کو ایندھن بھرنے میں کوئی مشکل بھی پیش نہیں آتی۔
Load Next Story