نوازشریف کے نہ ملنے پر خاتون احتجاجاً کھمبے پرچڑھ گئی
لاہور: نواز شریف سے ملاقات میں ناکامی پر کھمبے پر چڑھنے والی خاتون کو ریسکیو اہلکار اتار رہے ہیں
چوہنگ سے تعلق رکھنے والی 2بچوں کی ماں اورحاملہ خاتون مالی امدادکے حصول کے لیے نوازشریف سے ملاقات میں ناکامی پردلبرداشتہ ہوکربجلی کے کھمبے پرچڑھ گئی۔
میڈیا کے نمائندوں نے 1122کی کرین کی مدد سے اسے نیچے اتارا۔ وہاں پر موجود ن لیگ کے حلقہ پی پی188 سے ٹکٹ کے امیدوار مرزا علی رضا بیگ نے خاتون یاسمین کے ذمے قرض کی تمام رقم ادا کردی، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے بھی طاہرصدیق کے ہاتھ رقم بھجوائی جبکہ ن لیگ کے رہنما طارق عظیم نے اسے ڈی سی اولاہورکے نام مالی امدادکاخط بناکرتھمادیا۔
یاسمین بدھ کونوازشریف سے مالی امداد کے حصول کے لیے ن لیگ کے ماڈل ٹائون میں مرکزی سیکریٹریٹ گئی۔نوازشریف تک نہ پہنچنے کے باعث وہ دلبرداشتہ ہوکربطور احتجاجاً بجلی کے کھمبے پرچڑھ گئی، توریسیکیو کے نمائندوں اور ن لیگ کے رہنمائوں نے سمجھا بجھا کر اسے نیچے اتارا ۔