مشرف نے چک شہزاد فارم پر سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں

ملک کو کرپٹ اور نااہل قیادت سے نجات دلانے کیلیے پاکستان آیا ہوں، پرویز مشرف

افواہیں دم توڑ چکیں، اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعدانتخابی مہم شروع کروں گا۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے چک شہزادفارم ہائوس پر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔

جہاں بدھ کو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروںنے ان سے ملاقات کی۔چیف کوآرڈینیٹراے پی ایم ایل ڈاکٹرامجد اورسینئرنائب صدر چوہدری شفیق کی سربراہی میںملاقات کرنیوالے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے سابق صدرنے کہا کہ فارم ہائوس کے دروازے تمام کارکنان کیلیے کھلے ہیں۔




میری پاکستان آمدسے افواہیںدم توڑچکیں، میںملک کوکرپٹ اور نا اہل سیاسی قیادت سے نجات دلانے کیلیے واپس آیا ہوں۔ انھوںنے کہاہے کہ وہ اسلام آبادکے حلقہNA- 48سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔
Load Next Story