میرا تھن ریس کے بعد سعودی عرب میں خواتین کی سڑکوں پر ’جاگنگ‘
نئے تعلیمی سال سے لڑکیوں کے اسکولوں میں جسمانی تربیت کا بھی آغاز کر دیا جائے گا، سعودی وزیر تعلیم
سعودی عرب کے تاریخی شہر البلد میں ٹریک سوٹ اور عبایا میں ملبوس خواتین جاگنگ کرنے نکل آئیں۔
گزشتہ روز سعودی خواتین کے ایک گروپ نے علی الصبح تیز چہل قدمی اور جسمانی فٹنس کے لیے ورزش کر کے عالمی یوم خواتین منایا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے سب کو حیران کردیا۔ سعودی عرب میں خواتین کو کھیلوں کے میدان میں حصہ لینے کی اجازت ملنے کے بعد خواتین نے اپنے اپنے پسندیدہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تیاری شروع کردی ہے۔
شہزادی ریما بنت بندر بن السلطان کا جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے شعبہ خواتین کی سربراہ بننے کے بعد سعودی عرب میں خواتین میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے تیز چہل قدمی کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ سعودی وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال سے لڑکیوں کے اسکولوں میں جسمانی تربیت کے پروگرام کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے ضلع الاحساء میں پہلی مرتبہ خواتین کی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 1500 سے زائد لڑکیوں اور خواتین نے شرکت کی تھی، ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت سعودی عرب میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہے جس میں خواتین کے روایتی کردار کے برعکس ملازمت کرنے، ڈرائیونگ کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔