افغانستان کی نسبت پاکستانی خواتین کے حالات بہتر ہیں عاصمہ

قانون سازی سے مسائل حل ہونگے،ثمینہ ،استحصال بینظیردور میں شروع ہوا،صلے غفار

طالبان سے مذاکرات میں شامل کیا جائے،فوزیہ،’’سرحد کے اس پار‘‘میں گفتگو فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کی رہنما عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتہاپسندی افغانستان سے آئی ہے ۔

انھوں نے ایکسپریس نیو زکے پروگرام ''سرحد کے اس پار'' میں میزبان منیزے جہانگیر سے گفتگو میں کہاکہ افغانستان کی نسبت پاکستان میں خواتین کے حالات بہت بہترہیں جنوبی ایشیا فورم کی ڈائریکٹرثمینہ احمد نے کہاکہ افغانستان میںکافی اندرونی مسائل ہیں،اصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان اورافغانستان میں جب تک قانون سازی نہیں ہوگی تب تک خواتین کے مسائل حل نہیں ہوںگے۔افغان رکن پارلیمنٹ فوزیہ کوفی نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات میں سول سوسائٹی اورخواتین کو بھی شامل کرنا چاہیے۔




تجزیہ کار آریا نجات نے کہاکہ افغانستان کی تاریخ بہت ماڈرن رہی ہے ،جس میں عورتوں کے کام کرنے کے بہت مواقع تھے مگر آج کا دور مردوں کاہے۔پاک افغان خواتین کو عالمی تبدیلی کو سمجھنا ہوگا،سماجی کارکن صلے غفار نے کہاحکمت یار گروپ طالبان سے زیادہ خطرناک ہے عورتوں کااستحصال بینظیردورمیںشرو ع ہوا جوبدستورجاری ہے۔
Load Next Story