امید ہے بلوچستان میں انتخابات کا عمل پرامن رہے گا سپریم کورٹ

ویل ڈن ایک اور وکیل اغوا ہوگیا، جسٹس عظمت سعید، عدالت نے کیس سماعت 3 ہفتےکے لیے ملتوی کردی۔

ویل ڈن ایک اور وکیل اغوا ہوگیا، جسٹس عظمت سعید، عدالت نے کیس سماعت 3 ہفتےکے لیے ملتوی کردی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
سپریم کورٹ نے بلوچستان میں امن کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ امید ہے بلوچستان میں انتخابات کا عمل پرامن رہے گا۔


جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے سابق ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل کے اغواکا نوٹس بھی لیا، اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ویل ڈن ایک اور وکیل اغوا ہوگیا، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی متاثرین کو بلاامتیاز معاوضے کی فراہمی یقینی بنائی جائے جواب میں بلوچستان حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 13 افراد کو بازیاب کرالیاگیا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ میں مثبت پیش رفت کے اشارے اچھا شگون ہیں، عدالت نے کیس سماعت 3 ہفتےکے لیے ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story