پی ٹی آئی کا چیئرمین سینیٹ کیلیے صادق سنجرانی ڈپٹی کیلئے پی پی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ
پارلیمان اورجمہوریت کی ساکھ بچانے کے لیے شریف خاندان کا مقابلہ ضروری ہے، عمران خان
وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صادق سنجرانی کی متفقہ طورپرچیئرمین سینیٹ نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور بلوچستان کے معزز سینیٹرز کی آمد پر ان کا شکرگزارہوں ، وعدے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کی حمایت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کا پیپلزپارٹی سے دیرینہ تعلق ہے اور وہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دورمیں چیف کوآرڈینیٹر پی ایم ہاؤس شکایات سیل رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف وزیراعلیٰ بلوچستان سے کیئے گئے وعدے پوری طرح نبھائے گی، یکسوئی سے پاکستان کے مستقبل کی تعمیر کے لیے محنت کی ضرورت ہے، بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی مٹانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے جب کہ پارلیمان اور جمہوریت کی ساکھ بچانے کے لیے شریف خاندان کا مقابلہ ضروری ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکی وفد کے ہمراہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران عمران ٓخان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پربلوچستان کا حق بنتا ہے اورہم چاہتے ہیں کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ فاٹا سے ہوکیونکہ بلوچستان اورفاٹا کواہم عہدے دینے سے احساس محرومی کم ہوگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ میں اوربلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹرزعمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بلوچستان کا حق تسلیم کرکے تحریک انصاف نے اچھی روایت قائم کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لیے اپنے امیدوار نامزد کرے، ہم حمایت کریں گے، عمران خان کے فیصلے سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگا، پہلی مرتبہ بلوچستان کو کلیدی مقام دینے پر عمران خان خصوصی شکریئے کے مستحق ہیں۔