پاکستان نے اولمپکس میں کوریا کو ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان کی جانب سے وقاص، محمد عمران اور عبدالحسیم نے گول اسکور...

پاکستان کے ہاکی میچ کا ایک منظر۔ فوٹو: اے ایف پی

ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کیلیے ہونے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 3-2 سے شکست دیدیی۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ

اس جیت کے بعد پاکستان ہاکی میں ساتویں پوزیشن پر رہا، جو کہ 2008 میں ہونے والے بیجنگ اولمپکس سے ایک پوزیشن زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا نے میچ کے شروعات میں ہی اپنا پہلا گول کردیا تھا، جسے کچھ دیر بعد ہی پاکستان نے برابر کر دیا تھا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک جنوبی کوریا کو دو گول کی برتری حاصل تھی۔


پاکستان کی جانب سے وقاص، محمد عمران اور عبدالحسیم نے گول اسکور کرکے جیت میںاہم کردار ادا کیا۔

اس سے پہلے پاکستان آسٹریلیا سے 7-0 سے ہار کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر پایا تھا۔

پاکستان کا اسپین سے پہلا میچ 1-1 گول سے برابررہا تھا، دوسرا میچ ارجنٹینا سے 2-0 جیتا، تیسرا برطانیہ سے 4-1 سے ہارا، جبکہ چوتھا میچ ساؤتھ افریقہ سے 5-4 سے جیتا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story