ڈائریکٹراوگرا فرید بجارانی ضمانت منسوخ ہونے پرحکام کی موجودگی میں عدالت سے فرار
82 ارب روپے کی کرپشن کے متعلق کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ کی عدالت میں عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرڈائریکٹر اوگرا میر فرید کمال بجارانی نیب کے حکام کی موجودگی میں کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ کی عدالت میں ڈائریکٹر اوگرا میر فرید کمال بجارانی پیش ہوئے ، سماعت کے دوران عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ، جس پر وہ نیب حکام کی موجودگی میں عدالت سے فرار ہوگئے اور حکام نے ان کی گرفتاری کے لئے کچھ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر اوگرا میر فرید کمال بجارانی پر 82ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس کی تفتیش نیب کررہا ہے۔