نیویارک دریا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک
ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کی وجہ سے تباہ ہوا، امریکی میڈیا
مین ہٹن میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرکر تباہ ہونے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں محو پرواز اے ایس 350 ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کی وجہ سے گرا۔ ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں جہاں انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو پانی سے نکالا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر تباہ
حادثے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ محفوظ رہا ہے تاہم دریا میں گرنےوالے افراد کو جب پانی سے نکالا گیا تو ان میں سے دو افراد کی موت ہوچکی تھی، پائلٹ سمیت باقی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب ترجمان نیویارک میئرکا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں حادثےکےمقام پرامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=rRiRevmkqbI