نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے تینوں ملزمان جیل بھجوادیے گئے
عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا
NEW DELHI:
سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتے پھینکنے کے تینوں ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشہ بگٹی کی عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے تینوں ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزم کی پیشی کے وقت کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
سماعت کے دوران پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کردی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ لاہور میں منعقدہ سیمینار میں نواز شریف کو اس وقت جوتا مارا گیا تھا جب وہ خطاب کےلیے کھڑے ہی ہوئے تھے۔