عمران ہاشمی اور عالیہ بھٹ کے درمیان رشتہ منظرعام پر
شوبز کی چکاچوند میں اکثر رشتے منظرعام پر نہیں آتے
بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے فنکار بالکل ایک فیملی کی طرح ہیں تاہم شوبز کی چکا چوند میں یہ رشتے اکثر منظر عام پر نہیں آتے۔
ساجد، فرح خان اور فرحان، زویا اختر
جس طرح ہدایت کارو کوریوگرافر فرح خان اور ساجد خان کی جوڑی بالی ووڈ کی سب سے مقبول بھائی بہن کی جوڑی ہے بالکل اسی طرح ہدایت کار و اداکار فرحان اختر اور زویا اختر کی جوڑی بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں بے حد مقبول ہے۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ چاروں آپس میں خونی رشتےدار ہیں۔ ان چاروں کی والدہ آپس میں سگی بہنیں تھیں۔
عمران ہاشمی اور عالیہ بھٹ
نامور بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی ہدایت کار مہیش بھٹ کی رشتے کی بہن کے بیٹے ہیں اور اس رشتے سے وہ مہیش بھٹ کے بھانجے ہیں جب کہ عالیہ بھٹ مہیش کی بیٹی ہیں اس طرح عمران ہاشمی اور عالیہ بھٹ آپس میں کزنز اور رشتے کے بہن بھائی ہیں۔
اداکارہ تبو، فرح اور شبانہ اعظمی
یہ بات تو کافی لوگ جانتے ہیں کہ ماضی کی مقبول اداکارہ فرح ناز اور تبو آپس میں سگی بہنیں ہیں تاہم یہ دونوں اداکارہ شبانہ اعظمی کی بھتیجیاں ہیں یہ کم لوگ جانتے ہوں گے۔ شبانہ اعظمی اور تبو کے والد جمال ہاشمی آپس میں بہن بھائی ہیں۔
عامر خان اور علی ظفر
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان اور پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر کے درمیان سالے بہنوئی کا رشتہ ہے۔ علی ظفر کی بیوی عامر خان کی کزن سسٹر ہیں۔
شردھا کپور، آشا بھوسلےاور لتا منگیشکر
نامور بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ گلوکاراؤں لتامنگیشکر اور آشا بھوسلے کی پوتی ہے۔ شردھا کپور کے دادا پنڈت پندھاری ناتھ کولہاپور لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کے کزن تھے۔