گینگ وار کے دہشت گردوں نے شہر کو مقتل بنادیا

شہریوں کو بھتہ خوروں سے نجات دلائی جائے، سابق اراکین سندھ اسمبلی کا مطالبہ۔

شہریوں کو بھتہ خوروں سے نجات دلائی جائے، سابق اراکین سندھ اسمبلی کا مطالبہ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب عام انتخابات قریب ہیں گینگ وار کے دہشت گردوں نے شہرکا امن وسکون تباہ کر کے اس کو مقتل گاہ بنادیا ہے۔

جہاں کسی بھی شہری کی جان ومال اورعزت وآبرو محفوظ نہیں، جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے صنعتکاروں اور تاجر برادری کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے اور انھیں بھاری مالیت کے بھتے کی پرچیاں بھیجی جارہی ہیں تاہم پولیس وانتظامیہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارر وائی کرکے تاجروں اور صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے بے بسی کے عالم میںمحض خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔




ایک جانب ز رینجرز و پولیس کی جانب سے بھتہ مافیا، لینڈ مافیا،اسلحہ مافیااوردہشت گردوں کے خلاف شہربھرمیں ٹارگٹڈ آپریشن کیے جارہے ہیں، دوسری جانب دہشت گردوں کی جانب سے شہریوں کو بھتہ کی پرچیاں بھی موصول ہورہی ہیں جوپولیس و انتظامیہ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں، سابق اراکین سندھ اسمبلی نے گورنر عشرت العباد اور نگراں وزیراعلیٰ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو گینگ وارکے جرائم پیشہ دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔
Load Next Story