اسلام آباد میں ایک سال کے دوران 550 خواتین کا اقدام خودکشی
خودکشی کی کوشش کرنے والی خواتین میں اکثریت شادی شدہ اور طالبات کی ہیں، رپورٹ
وفاقی دارالحکومت میں طالبات اورشادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق ایک سال کے دوران 550 خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے پمزاسپتال نے طالبات اورشادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایک سال میں 550 خواتین نے خودکشی کی کوشش کی، خود کشی کی شرح میں زیادہ ترشادی شدہ خواتین جبکہ کئی طلباء شامل ہیں۔
ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ خود کشی کی وجوہات میں ذہنی دباوٴ، معاشی وگھریلومسائل ہیں جب کہ خود کشی کے واقعات میں اموات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔